ایران بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کیساتھ مکمل تعاون کر رہا ہے: عباس عراقچی کا بیان
تہران (آئی این پی )ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے امریکی خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تہران ،واشنگٹن سے بالواسطہ مذاکرات ممکن ہیں۔ایرانی وزیرخارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ایران کسی کیدبا میں مذاکرات نہیں کریگا،ایران برابری کی سطح پرمذاکرات کا خواہشمند ہے، امریکا کو ایران پر عائد پابندیاں ہٹانی چاہیئں،ایران بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کیساتھ مکمل تعاون کر رہا ہے