مذاکرات کیلئے تمام ضروری انتظامات کرنے پر عمانی بھائیوں کا شکریہ اداکرتے ہیں:ایرانی وزیر خارجہ
واشنگٹن(آئی این پی )ایران امریکہ مذاکرات کی تعطلی سے متعلق تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں ،دونوں ملکوں نے آج عمان میں مذاکرات طے شدہ شیڈول کے مطابق ہونے کی تصدیق کردی۔ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں تصدیق کی کہ امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات جمعے کو صبح 10 بجے ہوں گے۔ ایرانی وزیرخارجہ نے اظہار تشکر کیا۔ ادھر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی تصدیق کی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات جمعے کو عمان میں ہوں گے