20کلو سونا خود برد کیس کا ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

لاہور(کرائم رپورٹر)ماتحت عدالت نے اچھرہ میں 20کلو سونا خود برد کسی میں گرفتار ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ احمد سعید نے درخواست پر سماعت کی۔ تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم وسیم اختر سے تفتیش مکمل ہو چکی ہے لہٰذااسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے۔ عدالت نے استدعا منظور کرکے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ دے دیا۔ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔ مدعی مقدمہ کی جانب سے فیصل باجوہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔مدعی کے وکیل کا دعوی ہے کہ پولیس نے ملزم سے تقریباً 2 کلو سونا اور 2 کروڑ 67 لاکھ روپے برآمد کیے ہیں۔تھانہ اچھرہ پولیس نے مختلف مدعیوں کی درخواستوں پر مقدمات درج کر رکھے ہیں۔