سانحہ گل پلازہ جوڈیشل کمیشن کا متاثرین کے اہلِخانہ سے رابطہ

کراچی(آئی این پی )جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں قائم سانحہ گل پلازہ جوڈیشل کمیشن نے سانحے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان سے مکمل تعاون کی اپیل کی۔ملاقات کے دوران جسٹس آغا فیصل نے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب شہدا کے اہل خانہ ہیں اور ہمیں ان شہادتوں پر دلی افسوس ہے، کمیشن کی خواہش تھی کہ تحقیقات کا آغاز لواحقین سے کیا جائے تاکہ ان کے موقف اور تحفظات کو براہ راست سنا جا سکے