حلف برداری تقریب آج ہوگی‘ احسن اقبال بنگلہ دیش میں اعلیٰ سطحی کے حکام سے اہم ملاقاتیں کرینگے
اسلام آباد(یواین پی) بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان کی حلف برداری کی تقریب آج ہوگی جس میں پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر احسن اقبال کریں گے۔سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بیرون ملک دورے کے باعث حلف برداری میں شرکت نہیں کرسکیں گے، بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان کی حلف برداری کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر احسن اقبال کریں گے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نو منتخب وزیرِاعظم بنگلہ دیش کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کیلئے ڈھاکہ پہنچے، وزیرِاعظم کی نمائندگی کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بنگلہ دیش میں اعلیٰ سطحی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔احسن اقبال نے کہا کہ دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کر کے سیاسی، معاشی اور اقتصادی شعبوں میں ترقی کی نئی راہیں ہموار ہوں گی