جو بائیڈن کا ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کا فیصلہ

واشنگٹن (آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن نو منتخب صدر ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کریں گے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر جو بائیڈن نے وعدہ کیا ہے کہ وہ الیکشن جیتنے والے کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے، صدر جو بائیڈن اور خاتونِ اوّل اس وعدے کا احترام کرتے ہوئے افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔