چیئرمین سینیٹ کی ویٹی کن میں پوپ لیو XIV کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت

ویٹی کن (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ویٹی کن میں پوپ لیو XIV کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔چیئرمین سینیٹ سیدیوسف رضاگیلانی نے پوپ لیو XIV کی حلف برداری کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کی،ان کی  شرکت کو بین المذاہب ہم آہنگی اور خیرسگالی کی علامت قراردیاجارہاہے جوپاکستانی مسیحی برادری سے اظہارِ یکجہتی اور مذہبی رواداری کا مظہرہے۔ سیدیوسف رضا گیلانی نے پاکستانی حکومت اور عوامِ کی نیک تمنائیں پوپ لیو XIV کو پہنچائیں،اس تقریب میں دنیا بھر کے سربراہانِ مملکت اور عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔