نئے بنگلہ دیشی وزیراعظم کی کل حلف برداری ، شہباز شریف ، مودی کو شرکت کی دعوت

 وزیراعظم شہبازشریف آسٹریا کے دورے پر ہیں اور حلف برداری میں شریک نہیں ہو سکیں گے، احسن اقبال بنگلا دیشی وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے
 بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون تنظیم (سارک)  کے رکن ممالک کے سربراہانِ حکومت کو مدعو کیا جائے گا، اس تقریب کا انعقاد عبوری حکومت کرے گی
ڈھاکہ( آئی این پی )بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم کی تقریب حلف برداری17 فروری کو ہوگی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کو بھی بنگلا دیشی وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔تاہم وزیراعظم شہبازشریف آسٹریا کے دورے پر ہیں اور حلف برداری میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔وزیراعظم شہبازشریف کی جگہ وفاقی وزیر احسن اقبال بنگلا دیش جائیں گے۔ احسن اقبال بنگلا دیشی وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔بنگلہ دیش میں نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سمیت جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون تنظیم (سارک)  کے رکن ممالک کے سربراہانِ حکومت کو مدعو کیا جائے گا۔بنگلہ دیشی اخبار ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق متوقع وزیراعظم طارق رحمان کی تقریب حلف برداری کل 17 فروری کو ہوگا اور اس تقریب کا انعقاد عبوری حکومت کرے گی