اسلام آباد: پی ٹی آئی کے متعدد ارکان پارلیمنٹ اور رہنمائوں کیخلاف پولیس پر فائرنگ کا مقدمہ درج

اسلام آباد(آئی این پی ) پی ٹی آئی  کے متعدد اراکین قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی سمیت دیگر رہنمائوں پر اسلام اباد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ مقدمے کے متن  کے مطابق اراکین اسمبلی کے گن مینوں نے پولیس پر سیدھی فائرنگ کی، اراکین اسمبلی نے پولیس اہلکاروں کی یونیفارم بھی پھاڑی۔تھانہ سیکرٹرہٹ میں درج مقدمہ میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 7ATA سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ۔اقبال آفریدی  ، شفقت میاں‘ ملک حسن ‘ سرائے احسن رضا ‘محمد اکرم‘، اسد زمان چیمہ  ، حسن نیازی، میاں مد شرار شد، عمر فاروق، مسیر وصی قطر، ملک عمر اسلم‘سید رفعت شاہ ‘غیاب رشید، محمد سرفراز احمدادوغیرہ مقدمہ میں نامزد کیے گئے ہیں۔