جنید اکبرپر اٹک میں 4، اسلام آباد میں ایک مقدمہ درج ہے:اسلام آباد ہائیکورٹ میں رپورٹ پیش

 اسلام آباد (آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ  کو بتایا گیا ہے کہ پبلک اکائو نٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر  کیخلاف  اٹک میں چار مقدمات  جبکہ اسلام آباد میں ایک مقدمہ درج ہے ۔ اسلام آباد پولیس نے جنید اکبر پرمقدمات کی تفصیلات سے متعلق کیس میں  رپورٹ پیش کردی۔۔ عدالت نے پولیس رپورٹ پیش ہونے پر کیس ہدایت کے ساتھ نمٹا دیا۔