اسلام آباد ہائی کورٹ میں وکلا کا احتجاج، چیف جسٹس اور پاک فوج کیخلاف نعرے ‘انتظار پنجوتہ اور نعیم پنجوتہ سمیت 150 افراد کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ میں وکلا کے احتجاج کے دوران ہاتھا پائی کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس میں احتجاج کرنے والے وکلا نے چیف جسٹس ہائی کورٹ اور پاک فوج کے خلاف نعرے بازی کی۔ احتجاج کے دوران ہونے والی ہنگامہ آرائی اور حملے کے نتیجے میں صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار سید واجد گیلانی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مقدمہ میں 150 افراد کو نامزد کیا گیا ہے، جن میں اہم ملزمان میں انتظار پنجوتہ، نعیم پنجوتہ، اور ایمان مزاری شامل ہیں۔ وکلا کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ج