پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 40 فیصد اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 40 فیصد اضافہ

جنوری 2025 میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 40 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم دسمبر 2024 کے مقابلے میں جنوری 2025 میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 24 فیصد کمی دیکھنے کو ملی۔

 جنوری 2025 میں کل 13 لاکھ 93 ہزار ٹن پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں، جو جنوری 2024 میں 9 لاکھ 96 ہزار ٹن تھیں۔پیٹرول کی درآمدات میں 39 فیصد اضافہ ہوا اور 3 لاکھ 83 ہزار ٹن پیٹرول درآمد کیا گیا، جبکہ ڈیزل کی درآمدات میں 11 فیصد کمی آئی اور 1 لاکھ 39 ہزار ٹن ڈیزل درآمد کیا گیا۔ خام تیل کی درآمد میں 56 فیصد اضافہ ہوا اور 8 لاکھ 49 ہزار ٹن خام تیل درآمد کیا گیا۔رواں مالی سال کے پہلے سات مہینوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 15 فیصد اضافہ ہوا، جو کہ 99 لاکھ 53 ہزار ٹن رہی۔ پیٹرول کی درآمدات میں 19 فیصد اضافے کے ساتھ 32 لاکھ 98 ہزار ٹن پیٹرول درآمد کیا گیا، جبکہ ڈیزل کی درآمدات میں 26 فیصد اضافہ ہوا اور 12 لاکھ 43 ہزار ٹن ڈیزل درآمد کیا گیا۔ اس کے علاوہ خام تیل کی درآمدات میں 9 فیصد اضافہ ہوا اور 52 لاکھ 470 ہزار ٹن خام تیل درآمد کیا گیا۔