پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 3 فیصد اضافہ کر دیا

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 3 فیصد اضافہ کر دیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں 3 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے فی لٹر اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 268 روپے 68 پیسے ہوگئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے فی لٹر اضافہ ہوا، نئی قیمت 276 روپے 81 پیسے مقرر کی گئی۔
گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے حکومت کے اس فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا:پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ناقابلِ قبول ہے۔بار بار اضافے سے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے۔مزید نقصان برداشت نہیں کیا جا سکتا، یونینز جلد اہم لائحہ عمل کا اعلان کریں گی۔حکومت عوام اور ٹرانسپورٹرز کو احتجاج پر مجبور کر رہی ہے۔