مالی سال 2025-26 کے پہلے 7 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 3 فیصد اضافہ

مالی سال 2025-26 کے پہلے 7 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 3 فیصد اضافہ

مالی سال 2025-26 کے پہلے 7 ماہ (جولائی تا جنوری) میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق اس مدت میں 9.67 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات فروخت ہوئیں، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 9.41 ملین ٹن کے مقابلے میں 3 فیصد زیادہ ہے۔جنوری 2026 میں 1.52 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ سال جنوری کے 1.38 ملین ٹن کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے۔ دسمبر 2025 کے مقابلے میں جنوری میں فروخت میں 12 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جبکہ دسمبر میں ملک میں 1.35 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات فروخت ہوئیں۔

مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں مصنوعات کی تفصیل کچھ یوں رہی:

پیٹرول: 4.50 ملین ٹن (گزشتہ سال: 4.37 ملین ٹن)
ہائی سپیڈ ڈیزل: 4.24 ملین ٹن (گزشتہ سال: 4.06 ملین ٹن)
فرنس آئل: 0.26 ملین ٹن (گزشتہ سال: 0.41 ملین ٹن)
اعدادوشمار کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں بالترتیب 3 اور 4 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ فرنس آئل کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 36 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔