سرچ آپریشن،اشتہاری سمیت 4ملزم گرفتار،اسلحہ بر آمد

قصور(خصوصی رپورٹ) پولیس تھانہ کنگن پور نے سرچ آپریشن کے دوران ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اے کیٹیگری کے اشتہاری سمیت 4ملزموں کو گرفتار کرکے ایک رائفل بر آمد کرلی، پولیس ترجمان کے مطابق پولیس ٹیم نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ،جس میں 2سال سے مفرور چلے آنے والے شامکوٹ کے رہائشی فیاض ، عابد اور ابوبکر کو گرفتار کرلیاجو سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے،سرچ آپریشن میں ملزم آصف سے ایک رائفل بر آمد کرلی گئی۔