اسلحہ کی نمائش،ویگو ڈالا سوار 4ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) نواب ٹاؤن پولیس نے ڈالا کلچر اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں میں دوسری اہم کارروائی کے دوران ویگو ڈالہ پر سوار 4 ملزمان کو گرفتار کر لیاگرفتار ہونے والوں میں صدام حسین، عمر سید، مثل بادشاہ اور محمد عامر شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق کارروائی ایس ایچ او نواب ٹاؤن میاں تحسین کی زیرِ نگرانی عمل میں لائی گئی۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 3 جدید آٹومیٹک رائفلز، میگزینز اور گولیاں برآمد کر لیں ایس پی صدر رانا حسین طاہر کا کہنا ہے کہ ویگو ڈالہ پر اسلحہ کی نمائش عوامی خوف و ہراس کا باعث بنتی ہے اور یہ عمل پبلک ہراسمنٹ کے زمرے میں آتا ہیاسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ معاشرتی بگاڑ کا سبب ہیں، اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہیایس پی صدر نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او میاں تحسین اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ڈالا کلچر اور اسلحہ کی نمائش کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔