سرچ آپریشن:4ملزم اسلحہ سمیت پکڑے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی انچارج اعوان ڈھائے والا نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دوران سرچ آپریشنز مختلف مقامات سے 4 ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق چوکی انچارج اعوان ڈھائے والا نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دوران سرچ آپریشنز مختلف مقامات سے 4 ملزمان ظفر ذوالفقار احسان اور مرتضی کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیاملزمان سے 3 کلاشنکوف رائیفلیں، پستول میگزینز اور درجنوں گولیاں برآمد کر لی گئی گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکیمزید تحقیقات جاری ہیں ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق سر عام اسلحہ کی نمائش کر کے خوف وہراس پھیلانے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائیگاایس پی کینٹ اویس شفیق نے چوکی انچارج اعوان ڈھائے والا محمد بشارت اور پولیس ٹیم کو شاباش دی نا جائز اسلحہ، شو اف ویپن اور ہوائی فائرنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔