مصطفی آباد (خصوصی رپورٹ ) مختلف وارداتوں میں 12لاکھ مالیت کے 5مویشی چوری کرلیے گئے ،سرہالی کلاں کا رہائشی اعجاز احمد اپنی حویلی میں سورہاتھا کہ چور دیوار کو نقب لگا کر 4لاکھ مالیت کے 4 جانور 2گائیں ، 1بچھڑااور دْنبہ لیکر فرار ہوگئے ،علاوہ ازیں چور محلہ بابا مٹھو شاہ کے رہائشی حیدر کی حویلی کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوگئے اور 8لاکھ مالیت کی بھینس لے گئے ،پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔