منڈیوں میں بہترین انتظامات کی مانیٹرنگ کے لئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ،ہی بینرز بھی آویزاں کئے جائیں گے: تاثیر احمد
لاہور (خصوصی رپورٹ)بڑی عید کیلئے شاہ پور کانجراں سمیت5ٹیکس فری مویشی منڈیاں فعال کی جائیں گی،28مئی ڈیڈ لائن دیدی گئی۔ تفصیل کے مطابق عید الاضحٰی کی مناسبت سے لاہور کیٹل مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہر میں 5 عارضی منڈیاں قائم کی جائیں گی۔ ضلعی انتظامیہ نے منڈیوں کیلئے جگہ کا این او سی جاری کردیا۔ عارضی مویشی منڈیاں سگیاں 25ایکڑ، سپورٹس کمپلیکس واہگہ50ایکڑ،برکی روڈ 8ایکڑ،ایل ڈی اے سٹی50ایکڑ جبکہ رائیونڈ میں 25ایکڑ پر لگائی جائیں گی،عارضی سیل پوائنٹس پر ڈینگی،کانگو اور لمپی سکین سپرے کر انے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ منڈیوں میں ٹینٹ،پینے کے صاف پانی،پارکنگ ،لائٹس،سکیورٹی،بیت الخلا فعال کے انتظامات کئے جائیں گے۔سی ای او کیٹل مینجمنٹ کمپنی تاثیر احمد کا کہنا تھا شہریوں کیلئے آگاہی بینرز بھی آویزاں کئے جائیں گے۔ منڈیوں میں بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے متعلقہ اداروں سے کو خط لکھ دئیے گئے۔ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ،محکمہ پولیس سمیت دیگر اداروں کی خدمات لی جائیں گی۔ ڈی سی سید موسیٰ رضا نے اسسٹنٹ کمشنرزکو ارضی منڈیوں میں بہترین انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔