رواں سال پولیس مراکز میں12لاکھ شہریوں کی’’ خدمت ‘‘

 5لاکھ 77 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویری فکیشن کروائی، 2 لاکھ 83 ہزار نیکریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کئے
لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں جس کے تسلسل میں رواں سال اب تک 12 لاکھ 2 ہزار سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 05 لاکھ 77 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویری فکیشن کروائی 2 لاکھ 83 ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کئے1 لاکھ 39 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا۔ 50 ہزار سے زائد شہریوں نے میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس حاصل کئے۔ کمزور طبقات کیلئے جاری اقدامات کے تحت 44 ہزار سے زائد افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا۔ 14 ہزار زائد شہریوں نے وہیکلز ویری فکیشن کروائی۔ 29 ہزار سے زائد شہریوں نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی اور 1581 نے جرائم رپورٹ کی رجسٹریشن کروائی۔ 55 ہزار شہریوں نے ایف آئی آر کی نقول حاصل کی اور 11 وویمن وائیلنس رپورٹس درج ہوئیں۔5846 شہریوں نے ایمپلائیز رجسٹریشن (ROPE) کروائی۔ 1212 شہریوں نے نجی ملازمت کیلئے پولیس ویریفکیشن کروائی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ خدمت مراکز پبلک سروس ڈلیوری کا شاندار فلیگ شپ پراجیکٹ ہے اور شہریوں کو24/7 سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں لاکھوں شہری ماہانہ پولیس خدمت مراکز کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ شہریوں کے فیڈ بیک کی روشنی میں سروسز کو مزید اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔