اسلام آباد(آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار2025ء کے میٹرک تا پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلے یکم جنوری سے ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہوں گے۔ وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے داخلوں اور امتحانات کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے یونیورسٹی کے تمام کلیات، تدریسی شعبہ جات اور نظامت داخلہ کو داخلے ایک ہی مرحلے میں پیش کرنے کی ہدایات دی تھی