ساہیوال میں اوپن یونیورسٹی امتحانات، دفعہ 144نافذ

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) ضلع ساہیوال میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام سمسٹر خزاں 2025کے سالانہ امتحانات 2 مارچ سے 11مئی تک جاری رہیں گے۔ ان امتحانات کو شفاف اور پرامن بنانے کے لئے ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن (ر) سمیع آ فاروق نے دفعہ 144نافذ کردی ہے جس کے مطابق امتحانی مراکز کے اندر اور اطراف میں غیر منصفانہ ذرائع کے استعمال، امن و امان میں خلل اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے خدشات کے پیشِ نظر فوری حفاظتی اقدامات ناگزیر تھے۔حکم کے تحت امتحانی مراکز کے 100 گز کے دائرہ کار میں صرف متعلقہ امیدوار، جن کے پاس مستند رول نمبر سلپ ہو، اور امتحانی عملہ داخل ہو سکے گا۔