یوایچ ایس امتحانات:کالجز سربراہان کو ریجنل ڈائریکٹر لگانے کا فیصلہ

 سنڈیکیٹ اجلاس میں فیصلہ،پرنسپلز اپنے اضلاع میں امتحانات کے ذمہ دار ہونگے
 الیکٹرانک آلات کا استعمال ،سائبر بیسڈ نقل روکنیکیل ئینئے قواعد و ضوابط بھی منظور
 لاہور ( خصوصی رپورٹ)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کے سنڈیکیٹ کا 91واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور کی زیر صدارت ہوا۔پرنسپل سمز پروفیسر زہرہ خانم کو بورڈ آف سٹڈیز میڈیسن کی نئی سربراہ نامزد کر دیا گیا۔ یہ عہدہ پروفیسر الفرید ظفر کی ریٹائرمنٹ پرخالی ہوا تھا۔ شفاف امتحانات کیلئے سرکاری میڈیکل کالجز کے پرنسپلز کو یونیورسٹی کا ریجنل ڈائریکٹر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو اپنے اضلاع میں امتحانات کے ذمہ دار ہونگے۔ انہیں اضافی ذمہ داری کے بدلے اعزازیہ بھی دیا جائے گا۔سنڈیکیٹ نے بورڈ آف سٹڈیز نرسنگ کا نام تبدیل کر کے بورڈ آف سٹڈیز نرسنگ اینڈ مڈوائفری رکھنے ،کالج آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز نیازی میڈیکل کالج سرگودھا اور سکول آف الائیڈ ہیلتھ سی ایم ایچ میڈیکل کالج لاہور کے الحاق کی توسیع کی منظوری بھی دی۔ فیصلہ کیا گیا کہ پوسٹ گریجویٹ ڈپلوماز، لیول ٹو پروگرامز اور ایم سی پی ایس پروگرامز بارے پنجاب حکومت کی پالیسی اپنائی جائیگی۔ امتحانات میں الیکٹرانک آلات کے استعمال اور سائبر بیسڈ نقل کی روک تھام کیلئے نئے قواعد و ضوابط کی بھی منظوری دی گئی۔ پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد آئی پی ایچ، کالج آف نرسنگ علامہ اقبال میڈیکل کالج اور سکول آف نرسنگ اینڈ مڈوائفری لاہور کو باقاعدہ یو ایچ ایس کے کانسٹیچونٹ کالجز قرار دینے کے فیصلے کی توثیق کی گئی۔