عالمی یوم سماعت ’’ورلڈ ہیئرنگ ڈے’’3مارچ کو منایا جائے گا

جہانیاں(آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میںعالمی یوم سماعت ’’ورلڈ ہیئرنگ ڈے’’3مارچ منگل کو منایا جائے گااس دن دنیا بھر کے متعدد ممالک میں مختلف پروگرامز اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا جس کا مقصد سماعت کی نگہداشت اور شور کے مسائل کے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ سماعت کی نگہداشت اور شور کے سماعت پر پڑنے والے مضر اثرات کے متعلق آگاہی کیلئے 2007ء میں پہلی بار اقوام متحدہ (یو این) کے ذیلی ادارے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے یہ دن منانے کا اعلان کیا تھا۔ اس دن کو سال کے تیسرے مہینے اور تیسری تاریخ سے موسوم کرنے کی دلچسپ وجہ یہ ہے کہ انگریزی میں ’’تین‘‘ کا ہندسہ کان کی شکل کا نظر آتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں تقریباً74 کروڑ90لاکھ افراد قوت سماعت کی کمی کا شکار ہیں جن میں اکثریت کا تعلق درمیانی اور کم آمدنی والے طبقہ سے ہے جو محدود وسائل کے سبب اپنا علاج نہیں کروا سکتے یا اس مرض کو نظر انداز کردیتے تھے۔ تاہم، بیشتر معاملات ایسے بھی ہیں جن میں بروقت تشخیص نہ ہونے کی وجہ سے سماعت کے مسائل پیش آئے ہیں۔