شوروم کامالک بازیاب، 2ملزم زیرحراست

لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس نے نجی ورکشاپ/شوروم کے مالک کو 8 گھنٹوں میں بازیاب کرواکر2ملزمان گرفتارکر لئے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل ٹائون کے علاقہ میں نجی شوروم سے شہری شہباز اورعابدکے اغوء کا واقعہ پیش آیا جس میں ملزمان نے مغویان کوتشدد کا نشانہ بنایا اوربلیک ڈالہ میں بٹھا کرفرار ہوگئے۔ مغوی کے بیٹے شاہ زیب کی ون فائیو کال پر متعلقہ پولیس فوری موقع پر پہنچی۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ1419/26 درج کر کے مغویان کی تلاش شروع کر دی۔ گرفتار ملزمان کی شناخت سفیان اور شکیل کے نام سے ہوئی جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کے ریڈ جاری ہیں۔پولیس نے بلیک ڈالہ بھی قبضہ میں لے لیا۔