پولیس نے 16سالہ مغوی لڑکا بازیاب کرلیا

اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)16 سالہ لڑکے کے اغواء کا ڈراپ سین،پولیس نے بازیاب کرکے والدین کے حوالے کر دیا،واقعہ کے مطابق ماڈل ٹائون اوکاڑہ کی رہائشی نسرین بی بی کا 16 سالہ بیٹا عثمان بائیسکل پر گھر سے اپنے دوست کو ملنے گیا تھا اور گھر واپس نہ آیا جس پر لڑکے کی والدہ نے تھانہ اے ڈویژن میں اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا،ایس ایچ او تھانہ اے ڈویڑن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی اور سائنٹفک طریقے سے سراغ لگاتے ہوئے لڑکے کو بازیاب کر کے والدین کے حوالے کر دیا۔