تلخ کلامی پر 2 افراد قتل

 چیچہ وطنی میں دو گروپوں میں جھگڑا پرفائرنگ ،متعددافرادزخمی بھی ہوئی،10ملزم گرفتار،تحقیقات کا آغاز
چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) تھانہ صدر چیچہ وطنی کی حدود میں معمولی تلخ کلامی پر 2 افرادکو قتل کردیاگیا،پولیس نے 10 ملزموں کوگرفتارکرلیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ ذرائع کے مطابق نواحی گا ئوں 36 بارہ ایل میں معمولی تلخ کلامی پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوا ،جس کے بعدفائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد موقع پرچل بسے، جبکہ متعدد زخمی ہوگئے،اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمان کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل چیچہ وطنی پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے،پولیس نے 10 ملزموں کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔