سعید اور اللہ دتہ موقع پر ہی چل بسے،ملزمان مقتولین کے رشتے دار ،لاشیں ہسپتال منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ ہیر کی حدود رکھ بگوٹا گاؤں میں رشتے کے تنازع پر دونوں خاندانوں میں تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جان بحق ہو گئے پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق ہئیر کے علاقے گاؤں رکھ بگوٹا میں رشتے کے تنازع نے دو خاندانوں میں تلخ کلامی کے نتیجے میںسعید اور اللہ دتہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ایس پی کینٹ بھی فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئیپولیس کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان پہلے سے خاندانی مخالفت چلی آ رہی تھی، جس کے باعث واقعہ پیش آیا۔ مقتول سعید ہیئر گاؤں کا رہائشی تھا اور اپنی بہن سے ملنے کے لیے رکھ بگوٹھا گاؤں گیا ہوا تھا، ملزمان مقتولین کے رشتے دار ہیں دونوں لاشوں کو پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، حقائق سامنے آنے پر مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی