ثاقب علی کو موٹر سائیکل سواروں نے دشمنی پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا معمولی تلخ کلامی پر ناصر مارا گیا
سلانوالی(خصوصی رپورٹ)سلانوالی کے نواح میں دیرینہ دشمنی اور معمولی تلخ کلامی پر دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ پہلا مقتول ثاقب علی چک نمبر 130 جنوبی اور دوسرا مقتول محمد ناصر چک نمبر 108 شمالی کا رہائشی بتایا گیا ہے۔قتل کا پہلا واقعہ چک نمبر 130 جنوبی سلانوالی میں پیش آیا جہاں پر ثاقب علی کو موٹر سائیکل سواروں نے دیرینہ دشمنی پر پسٹل سے فائر کر کے قتل کر دیا تھانہ سلانوالی پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالہ کر کے مقتول ثاقب کے بھائی آصف علی کی مدعیت میں مسمیان دانش ولد منور خان، مختار خان ولد عبدالرشید مع 2 کس نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا دوسرا واقعہ قصبہ شاہین آباد میں چینی انجینئرنگ کیمپ کے قریب ہوا جہاں پر معمولی تلخ کلامی پر رشید احمد ولد صالح محمد سکنہ خان پور ضلع رحیم یار خان نے ایک شخص ناصر نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ تھانہ سلا نوالی پولیس نے مقتول ناصر کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثا کے حوالیکر دی اور محمد عمران ولد سرور کی درخواست پر رشید احمد نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔