ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی زیر صدارت کرائم میٹنگ ،سستی کا مظاہرہ کرنے والے افسروں کی سرزنش
لاہور (کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی زیر صدارت کرائم میٹنگ ہوئی، جس میں ٹا ئون شپ اور چوہنگ سرکلز کے ڈی ایس پیز، انچارج انویسٹی گیشنز اور ایس ایس او یو آئی انچارجز نے شرکت کی۔اجلاس میں زیر التوا اور پینڈنگ مقدمات کی پراگریس رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ ناقص کارکردگی اور سستی کا مظاہرہ کرنے والے افسروں کی سرزنش کی گئی اور متعدد کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے۔