کراچی:رواں سیزن ورلڈ کرکٹ لیجنڈز شائقین کو ایک سنہری موقع فراہم کر رہا ہے، جس میں وہ اسٹار کرکٹرز، بشمول شاہد آفریدی، کے ساتھ برطانیہ کا مفت سفر کر سکتے ہیں۔
ورلڈ کرکٹ لیجنڈز کی ویب سائٹ پر 15 فروری سے "Live With the Legends" کے نام سے رجسٹریشن شروع ہو چکی ہے، جس کے لیے صرف 12 ڈالر (ساڑھے تین ہزار روپے) ادا کرنے ہوں گے۔رجسٹریشن کے بعد شائقین کو کوئز راؤنڈ مکمل کرنا، ویڈیو جمع کرانا اور کپتان کی کال درکار ہوگی، جس کے بعد ججز فیصلہ کریں گے۔ جیتنے والے شائقین کو برطانیہ کا 16 دن کا مفت سفر ملے گا، جہاں ان کے تمام اخراجات ورلڈ کرکٹ لیجنڈز برداشت کرے گا۔شائقین کو ٹریننگ، میچز، اور میڈیا سیشنز میں شرکت کرنی ہوگی، اور ان کا نام اور تصویر پروموشنل مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ورلڈ کرکٹ لیجنڈز کا دوسرا ایڈیشن جولائی کے وسط میں برطانیہ میں شروع ہوگا۔