بابر اعظم کے پاس ورلڈ ریکارڈ توڑنے کا سنہری موقع

بابر اعظم کے پاس ورلڈ ریکارڈ توڑنے کا سنہری موقع

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے پاس جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ورلڈ ریکارڈ بنانے کا سنہری موقع ہے۔

 وہ سابق بھارتی کپتان روہت شرما کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے قریب ہیں۔بابر اعظم کو ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف 9 رنز درکار ہیں۔ روہت شرما نے 151 اننگز میں 4231 رنز بنائے ہیں، جبکہ بابر اعظم نے 121 اننگز میں 4223 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ ویرات کوہلی بھی اس فہرست میں شامل ہیں، جنہوں نے 117 اننگز میں 4188 رنز بنائے ہیں۔یہ تینوں بلے بازوں کے علاوہ کوئی بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 4000 رنز کا سنگ میل عبور نہیں کر سکا ہے۔