ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز لیگ کا دوسرا سیزن: شیڈول جاری

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز لیگ کا دوسرا سیزن: شیڈول جاری

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز لیگ کے دوسرے سیزن کا شیڈول حال ہی میں اعلان کیا گیا ہے۔

یہ ایونٹ 18 جولائی 2025 سے 2 اگست 2025 تک انگلینڈ میں منعقد ہوگا، جس میں دنیا کے چند عظیم کرکٹرز حصہ لیں گے۔ اس ایونٹ میں پانچ بین الاقوامی ٹیمیں شرکت کریں گی: پاکستان، بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا۔ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 18 جولائی 2025 کو انگلینڈ اور پاکستان چیمپئینز کے درمیان کھیلا جائے گا، اور اس کے بعد 20 جولائی کو پاکستان اور بھارت کی روایتی حریف ٹیمیں ایجبسٹن میں مدمقابل ہوں گی۔ یہ ایونٹ نہ صرف کرکٹ کے مداحوں کے لیے ایک سنسیشن ثابت ہوگا بلکہ سابق عظیم کرکٹرز کو دوبارہ ایکشن میں دیکھنے کا بھی موقع ملے گا۔ایونٹ کے ناک آؤٹ میچز 31 جولائی 2025 کو دو سیمی فائنلز کے ساتھ شروع ہوں گے، اور 2 اگست کو ایجبسٹن میں فائنل میچ بھی کھیلا جائے گا۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز لیگ کے سی ای او ہرشیت تومر نے کہا کہ پہلے سیزن نے شائقین کرکٹ کے لیے ایک ناقابل یقین تجربہ فراہم کیا، اور اب وہ دوسرے سیزن کے لیے تیار ہیں۔ بالی ووڈ کے معروف اداکار اور ایونٹ کے شریک مالک اجے دیوگن نے بھی کہا کہ وہ یقین رکھتے ہیں کہ دوسرا سیزن شائقین کرکٹ کے لیے زیادہ دلچسپ اور پروقار ہوگا۔یاد رہے کہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز لیگ کا پہلا سیزن بھارت کی ٹیم نے جیتا تھا، جس میں پاکستان چیمپئنز کی ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔