کولمبیا کی معروف پاپ گلوکارہ شکیرا معدے کی تکلیف کے باعث پیرو کے ہسپتال میں داخل ہو گئی ہیں اور اپنے کنسرٹس منسوخ کر دیے ہیں۔
شکیرا کا علاج جاری ہے لیکن ان کی طبیعت سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ گلوکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے مداحوں کو بتایا کہ ڈاکٹرز کی ہدایات پر وہ پرفارم نہیں کر سکیں گی اور انہیں اس پر افسوس ہے۔شکیرا جمعہ کے روز پیرو پہنچی تھیں اور ان کا پروگرام اتوار اور پیر کے روز تھا، تاہم اب وہ جلد پیرو کے عوام سے ملنے کے لیے پرجوش ہیں۔