شکیرا کا قطر اور یو اے ای کنسرٹ علاقائی کشیدگی کے باعث ملتوی

شکیرا کا قطر اور یو اے ای کنسرٹ علاقائی کشیدگی کے باعث ملتوی

کولمبین گلوکارہ شکیرا کا یکم اپریل کو قطر کے دارالحکومت دوحا میں شیڈول کنسرٹ علاقائی کشیدگی کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے۔

 شکیرا نے اپنے ورلڈ ٹور کے تحت دوحا کے اسٹیڈیم 974 میں پرفارم کرنا تھا، تاہم کنسرٹ کی تفصیلات آفیشل ویب سائٹ سے ہٹا دی گئی ہیں۔رپورٹس کے مطابق تمام ٹکٹ فروخت ہو چکے تھے، مگر اب ٹکٹنگ پیج پر ایرر ظاہر ہو رہا ہے اور منتظمین نے نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔ انسٹاگرام پر جاری بیان میں شکیرا نے کہا کہ موجودہ جغرافیائی سیاسی صورتحال اور علاقائی کشیدگی کے باعث کنسرٹ آئندہ اعلان تک ملتوی کیا جا رہا ہے۔اس سے قبل شکیرا کا بھارت میں شیڈول کنسرٹ بھی ملتوی ہو چکا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں 4 اپریل کو ہونے والا ان کا کنسرٹ بھی ملتوی کر دیا گیا، تاہم اس کی وجہ ابھی واضح نہیں کی گئی۔مشرقِ وسطیٰ میں سیاسی کشیدگی اس وقت شدت اختیار کر گئی جب 28 فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکا اور اسرائیل نے ایران کے خلاف مشترکہ کارروائی شروع کی۔ اگرچہ قطر براہِ راست اس جنگ میں شامل نہیں، عمان، کویت، یو اے ای، سعودی عرب اور بحرین میں ایرانی میزائل یا ڈرون حملوں کے خطرات موجود رہے ہیں۔