نیو جرسی محکمہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ حال ہی میں ایسٹ ردر فورڈ کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں منعقدہ شکیرا کے کنسرٹ میں شرکت کرنے والے افراد خسرہ (Measles) وائرس کا شکار ہو سکتے ہیں۔
حکام کے مطابق ایک غیر مقامی شخص جو پہلے سے خسرہ کا مریض تھا، اس کنسرٹ میں موجود تھا، جس کے بعد اس تقریب میں شریک دیگر افراد میں خسرہ پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
خسرہ وائرس اور علامات:
خسرہ ایک انتہائی متعدی وائرس ہے جو ہوا کے ذریعے یا متاثرہ شخص کی تھوک یا بلغم سے پھیلتا ہے۔
وائرس فضا میں ایک سے دو گھنٹے تک زندہ رہ سکتا ہے۔
اس بیماری کی علامات میں شامل ہیں:
تیز بخار
خشک کھانسی
ناک بہنا
سرخ آنکھیں (آنکھوں میں سوجن اور لالی)
جلد پر سرخ دھبے (ریش)
علامات متاثرہ افراد میں 6 جون تک ظاہر ہو سکتی ہیں۔
محکمہ صحت کی ہدایات:
کنسرٹ میں شریک افراد خاص طور پر وہ جنہوں نے خسرہ کی مکمل ویکسینیشن نہیں کروائی یا جنہیں پہلے یہ بیماری نہیں ہوئی، انہیں انفیکشن کا خطرہ زیادہ ہے۔اگر کوئی فرد خسرہ کی علامات محسوس کرے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کرے۔کسی بھی کلینک یا اسپتال جانے سے پہلے فون پر اطلاع دینا ضروری ہے تاکہ متاثرہ فرد کے باعث دوسروں کو خسرہ لگنے سے بچایا جا سکے۔تمام شرکاء، خاص طور پر بچے، جنہوں نے MMR ویکسین (خسرہ، خناق، اور روبیلا کی ویکسین) نہیں لگوائی، انہیں فوراً یہ ویکسین لگوانے کی تاکید کی گئی ہے۔خاص طور پر وہ افراد جو سفر کرنے والے ہیں، ان کے لیے MMR ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے تاکہ انفیکشن کا پھیلاؤ روکا جا سکے۔