اسرائیلی فوج کو 18 فروری تک لبنان سے نکل جانا چاہیے: سربراہ حزب اللہ

اسرائیلی فوج کو 18 فروری تک لبنان سے نکل جانا چاہیے: سربراہ حزب اللہ

حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے اسرائیلی فوج کو لبنان سے 18 فروری تک مکمل انخلا کی ڈیڈ لائن دی ہے۔

 اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے پاس لبنان میں رہنے کا اب کوئی جواز نہیں ہے اور معاہدے کے مطابق اسرائیل کو 18 فروری تک اپنی فوجی موجودگی ختم کرنی چاہیے۔نعیم قاسم نے یہ بھی کہا کہ 18 فروری کے بعد لبنان کی سرزمین پر اسرائیلی فوج کی موجودگی کو قبضہ سمجھا جائے گا، اور یہ بات سب جانتے ہیں کہ قبضہ کرنے والوں سے کیسے نمٹا جاتا ہے۔یاد رہے کہ اسرائیلی فوج اکتوبر 2023 میں حزب اللہ کے خلاف کارروائیوں کے لیے جنوبی لبنان میں داخل ہوئی تھی۔ گزشتہ سال نومبر میں امریکہ کی ثالثی میں جنگ بندی کے معاہدے کے تحت اسرائیلی فوج کو جنوبی لبنان سے انخلا کے لیے 60 دن کی مہلت دی گئی تھی، جسے بعد ازاں بڑھا کر 18 فروری 2025 تک کر دیا گیا۔ تاہم، اسرائیلی فوج نے پانچ اہم چوکیوں پر اپنی موجودگی برقرار رکھنے کی درخواست کی ہے۔