لبنانی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حملے میں ایک شہری شہید ہو گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق، لبنانی وزارت صحت نے بتایا کہ یہ واقعہ ملک کے جنوبی علاقے میں پیش آیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں طے پانے والے سیز فائر معاہدے کے باوجود اسرائیل کی جانب سے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے جاری ہیں۔امریکی حکومت کے کہنے پر لبنان کی حکومت اب حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی کوششیں بھی کر رہی ہے۔