اسرائیل نے رات گئے لبنان کے مختلف علاقوں پر شدید فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملوں کے بعد متعدد مقامات پر آگ لگ گئی اور دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حزب اللہ اور ایران نے اسرائیل کے خلاف پہلا مربوط اور مشترکہ حملہ کیا، اور یہ اس جنگ کے آغاز کے بعد پہلا موقع تھا جب دونوں فریقین نے مل کر کارروائی کی۔ ایرانی حکام نے بھی اس حملے کی تصدیق کی ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق، اسرائیل کی جانب سے تقریباً 150 راکٹ فائر کیے گئے۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں تل ابیب کے نواح میں قائم فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جس میں ملٹری انٹیلیجنس ہیڈکوارٹر بھی شامل تھا۔تجزیہ کاروں کے مطابق، اس حالیہ حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے اور خطے کی صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے۔