اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی لبنان میں جاری جھڑپوں کے دوران ان کا ایک فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔
فوج کے مطابق 20 سالہ اسٹاف سارجنٹ نیگیو داگن جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ لڑائی کے دوران مارا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مارچ کے اوائل سے شروع ہونے والی کشیدگی کے بعد اب تک مجموعی طور پر 20 اسرائیلی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں 19 فوجی اور ایک سویلین کنٹریکٹر شامل ہے۔اسرائیلی فوج نے واقعے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں، تاہم کہا گیا ہے کہ جنوبی لبنان میں جھڑپیں بدستور جاری ہیں اور صورتحال کشیدہ ہے۔