بااثرزمیندارکا گھرمیں 2خواتین پر تشدد،ویڈیووائرل

ملزم بالوں سے پکڑکرگھسیٹتے رہے،وزیراعلیٰ انصاف دلائیں:متاثرہ خواتین
گگومنڈی(خصوصی رپورٹ)بااثرزمیندارکادوخواتین پروحشیانہ تشدد،وڈیوبناکروائرل کردی۔اسلم گجروغیرہ برہنہ کرکے ناہیدبی بی اورپروین بی بی کوبالوں سے پکڑکرگھسیٹتے رہے۔بااثرملزم کے خوف سے گا ئوں کے لوگ دورکھڑے تماشادیکھتے رہے ،کوئی بھی غریب خواتین کی مددکونہ آیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزنواحی گا ئوں267۔ای بی کی رہائشی محنت کش خاتون ناہیدبی بی بچوں سمیت گھرمیں موجودتھی کہ قریب9بجے دن دیہہ ہذاکاہی رہائشی بااثرزمینداسلم گجراپنے ساتھیوں بشارت گجر،اسدگجروغیرہ کے ہمراہ مسلح ہوکرچادراورچاردیواری کاتقدس پامال کرتے گھرمیں داخل ہوگیااور آتے ہی ناہیدبی بی اورپروین بی بی پربہیمانہ تشددکرنے لگے، تشددسے دونوں خواتین زخمی ہوگئیں ،تشدد کے باوجودجب ملزموں کوذہنی تسکین نہ ملی تو انہوں نے دونوں خواتین کونیم برہنہ کردیااوراسی حالت میں بالوں سے پکڑکرگھسیٹتے رہے ،اس دوران ملزم وڈیوبھی بناتے رہے اوربنائی گئی وڈیووائرل کردی، جبکہ بااثرزمیندارکے خوف سے گا ئوں کے لوگ دورکھڑے تماشا دیکھتے رہے اورکوئی بھی مظلوم خواتین کی مددکونہ آیاوجہ عنادزمین کاتنازع بتائی جاتی ہے، متاثرہ خواتین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔