حادثات،2خواتین سمیت 4 ہلاک

4 مختلف حادثات ،مرنیوالوں میں عائشہ،رقیہ ،مشتاق اورنامعلوم شخص شامل،زخمی ہسپتال منتقل
شیخوپورہ ،قصور(خصوصی رپورٹ)ٹریفک کے4مختلف حادثات میں 2خواتین سمیت4افراد جاں بحق ،2خواتین اور4بچوں سمیت 9افراد زخمی ہوگئے، بتایا گیا ہے کہ لنڈا مارکیٹ مین روڈ پرتیز رفتار لوڈر رکشہ نے موٹرسائیکل کوٹکر ماردی ،جس سے 30 سالہ عائشہ موقع پر ہی دم توڑگئی، جبکہ مناہل اور رفعت بی بی شدید زخمی ہوگئیں، غازی مینارہ بائی پاس پر نجی میرج ہال کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی، جس سے ایک شخص جا ن کی بازی ہارگیا ، جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہوگیا۔علاوہ ازیں قصورکینواح دیپالپور روڈ دولے والا کے قریب غلط سمت سے آنیوالی موٹرسائیکل کوبچاتے ہوئے تیز رفتار ڈالہ اْلٹ گیا ،جس کے نتیجہ میں 57سالہ رقیہ بی بی اور 50سالہ مشتاق موقع پر چل بسے، جبکہ 19سالہ جاوید اور 17سالہ حسن زخمی ہوگئے ، مزدا کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، اولکھ موڑ ہیڈ بلوکی پھول نگر کے قریب بچوں سیبھری سکول وین بس کو اْوور ٹیک کرنے کی کوشش میں اچانک آگے موٹرسائیکل آنیپراس کو بچاتے ہوئے اْلٹ گئی، جس کے نتیجہ میں وین میں سوار 5سالہ احمد، 12سالہ واجد، 14سالہ مناہل اور 11سالہ مہتاب زخمی ہوگئے، زخمیوں اور لاشوں کو قریبی ہسپتالوں میں شفٹ کردیا گیا، پولیس مصروف کارروائی ہے۔