ٹریفک حادثات، نوجوان،2خواتین جاں بحق

شمیم بی بی اور فاطمہ بی بی دونوں موقع پرہی چل بسیں،  بنیا مین کی حالت نازک
قصور(خصوصی رپورٹ) شہراور اس کے نواح میں ٹریفک کے 2 مختلف حادثات میں ایک نوجوان اور 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں،فقیریے والا کے قریب 20سالہ نوجوان اشفاق ٹریفک حادثہ میں جان کی بازی ہارگیا۔ریسکیو نے عملیلاش کو بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا، موٹر سائیکل پر 45 سالہ بنیا مین،50سالہ شمیم بی بی اور30سالہ فاطمہ بی بی قصور سے اوکاڑہ جارہے تھے کہ ارزانی پور کے قریب ایک نجی گاڑی نے پیچھے سے ٹکرماردی جس کے نتیجہ میں شمیم بی بی اور فاطمہ بی بی دونوں موقع پرہی چل بسیں، جبکہ بنیا مین کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ،مقامی پولیس مصروف کارروائی ہے۔