طیبہ اشرف، مومنہ جمیل سندر گاؤں ، متوفی اللہ دتہ بہاولنگر کا رہائشی تھا،میتیں مردہ خانے منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر)سندر ملتان روڈ پر تیز رفتار مزدا ٹرک کی موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر سے 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایدھی فاؤنڈیشن ترجمان کے مطابق تیز رفتار مزدا ٹرک کی سواریوں سے بھرے ہوئے موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق ہو گئے۔جاں بحق ہونے والوں میں طیبہ اشرف، مومنہ جمیل اور اللہ دتہ شامل ہیں۔دونوں خواتین سندر گاؤں جبکہ متوفی اللہ دتہ بہاولنگر کا رہائشی تھا۔پولیس کارروائی کے بعد میتیں مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔