وزیرصنعت کی کوتھم کے زیراہتمام پاکستان انٹرنیشنل کلنری چیمپیئن شپ 2025کی تقریب تقسیم انعامات میں شرکت

لاہور (آن لائن)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب کا دورہ کیا۔کوتھم کے زیراہتمام پاکستان انٹرنیشنل کلنری چیمپیئن شپ 2025کی تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔صوبائی وزیر نے کچن سٹالوں کا معائنہ کیا۔صوبائی وزیر نے کوتھم کے زیر اہتمام مختلف کیٹیگریز کے مقابلوں کے ونرز میں گولڈ میڈلز اور انعامات تقسیم کیے -مقابلوں میں حصہ لینے والے بصارت سے محروم شیفز کو گولڈ میڈلز اور نقد انعامات دیئے ۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان انٹرنیشنل کلنری چیمپیئن شپ کا انعقاد لائق تحسین اقدام ہے،ہمارے نوجوان بہت باصلاحیت ہیں اور اگر انہیں آگے بڑھنے کے مواقع ملیں تو وہ ملک کی تعمیر وترقی میں بھر پور کردار ادا کرسکتے ہیں۔