ہرتحصیل میں ایک ماڈل بازار ہوگا جس میں 10دکانیں ہوں گی، 7پھل، سبزیوں، دالوں، مصالحوں کی ہونگی
لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہور میں رمضان بازاروں کا اہتمام کیا جائے گا اور شہر بھر میں 10ماڈل بازار قائم کیے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت رمضان بازاروں کے انتظامات پر اجلاس ہوا۔ ہرتحصیل میں ایک ماڈل بازار ہوگا جس میں 10دکانیں ہوں گی۔ ان میں 7دکانیں پھل، سبزیوں، دالوں، مصالحوں اور دیگر اشیا جبکہ 3دکانیں گوشت کے لیے مختص ہوں گی۔