لاہور (کرائم رپورٹر )سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ میں رمضان نگہبان پیکج کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا،اجلاس کی صدارت معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن سلمیٰ بٹ نے کی-معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن سلمی ٰبٹ کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کی امد سے قبل 15 فروری سیپنجاب کے تمام رمضان،ماڈل اور سہولت بازار مکمل فنکشنل ہو جائیں گے۔