اے ڈی سی کا رمضان بازار کادورہ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی معطل

تلونڈی(خصوصی رپورٹ )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا نگہبان رمضان بازار چونیاں کا اچانک دورہ، ناقص کارکردگی پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی معطل۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قصور نے نگہبان رمضان بازار چونیاں کا اچانک دورہ کرتے ہوئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔مختلف اسٹالز پر جا کر اشیائے خوردونوش کے معیار، سرکاری نرخ ناموں اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کو چیک کیا۔دورانِ معائنہ متعدد مقامات پر ناقص انتظامات، قیمتوں کی فہرستوں اور عوامی سہولیات میں کمی پائے جانے پر ڈپٹی کمشنر نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ناقص کارکردگی اور غفلت برتنے پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔