40 تحصیلوں میں جگہ کا انتخاب ،سیکرٹری پرائس کنٹرول کی 13 زیر تعمیر سہولت بازاروں کو مکمل کرنے کی ہدایت
لاہور(خصوصی رپورٹ)سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کموڈٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا 100 تحصیلوں میں سہولت بازاروں کے قیام کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ 40 تحصیلوں میں سہولت بازاروں کیلئے جگہ کا انتخاب مکمل ہو چکا ہے جبکہ بقیہ تحصیلوں پر مشاورتی عمل جاری ہے۔سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ نے سہولت بازاروں کا دائرہ کار بڑھانے سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایکٹنگ ڈی جی پنجاب سہولت بازار اتھارٹی نوید احمد، ڈائریکٹر پراجیکٹس روشن ضمیر اور دیگر افسروں نے شرکت کی۔ڈاکٹر احسان بھٹہ نے اجلاس میں بتایا لاہور ڈویڑن میں 7، فیصل آباد 12، راولپنڈی 23،سرگودھا 11 ، ساہیوال 4 ،گجرات 8، گوجرانولہ 7، بہاولپور 13، ڈی جی خان 11جبکہ ملتان میں 9 سہولت بازار قائم کئیجائیں گے۔ نوید احمد نے ڈاکٹر احسان بھٹہ کو 100 تحصیلوں میں انتظامات بارے آگاہ کیا۔سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کموڈٹیز نے 13 زیر تعمیر سہولت بازاروں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا شہر سے باہر غیر موزوں مقامات پر بازار منتقل نہ کئے جائیں تاکہ صارفین کو آنے جانے میں دشواری پیش نہ آئے۔