ہوائی فائرنگ ، 602 ملزم پکڑے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس قیامِ امن کیلئے متحرک ،ہوائی فائرنگ کیخلاف کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق سال 2025ء￿ میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں میں 602ملزمان کوگرفتار کر کے489مقدمات درج کئے گئے جس میں سے کینٹ ڈویڑن میں 25،سول لائنزمیں 19، سٹی میں 29، اقبال ٹاو ¿ن میں 23، صدرمیں 18اورماڈل ٹاو ¿ن میں 24 مجرمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ اس حوالے سے سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،تفریح کے نام پر ہوائی فائرنگ کی ہر گز اجازت نہیں دی جا سکتی،ہوائی فائرنگ میں ملوث قانون شکن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔